Thursday, January 11, 2018

Ideal and urine Urinary Bladder & Micturition



Ideal and urine Urinary Bladder & Micturition




Ideal is a flexible mucular baggage structure. 
Ideally, there are three layers of the correct cats, which are called as a dotrocer or detoxer file * Detrusor Muscle * 
It also has the ability to bend and spread like other files, for example, this scramble 
 for urine removal (contract ) As a result 

, two types of amp; valves are found, which are likely to make urine emission 

exemplary at the time of need. 1. Internal Urethral Sphincter 
This valve is based on the parallel and matching of Eurhethra 
This valve does not occur in our control, that is, it serves 
uncontrollable brain-like orders, for example , the urine can be collected up to 500 ml - 800 ml but it seems to be painful in the same way.
As soon as 200 ml - 300 ml of urine is present in the urine, it feels comfortable, 
 as soon as the orders are found, the urine comes out between the valve and the  

vessel. External Urethral Sphincter 
The valve in which the area is present 
 It is called urinal genetic diaphragm. This valve is made of surface steel and it can be controlled intentionally .If we keep the urine blocked, then the urine gets mixed in between the ends of the valves. One time it comes to introducing intention control and urine can not be stopped 


Now the question arises. How is the ideal example to know when the urine is to be removed and for exactly how to store a store?
It is all processed nervous system. Brain orders are responsible for the process 
that is a 

Pace Pons area where the Machachi Ration Center is available. Machining: The urination process is called manufacturing * Micturition * 

How receptors in replica and brain and spinning card work Are you A little detail is available on  

the wall of the 

rectangular wall, with the following names: 1. Muscurinic Receptors (M3) 
2. 

The following receptor is found on the Beta Adrenergic Receptors (B3) internal valve 

1. Alpha-1 Receptor 

The following receptor is found on the external valve 

1. Nicotinic Receptor's 

spinal card is divided into the Surgeon Regional / Thorrass Region / Member Region and Secular Region 

.
There is a slight increase from the secular region that is known as the Pyrokero Nero (Pira Symptytic Narrow). It eliminates such tile colin that is bonded 
with (M3) receptors 
and it causes the deterrent to become a compact file 

2. The 
second line from the secrecy is to turn out to the external valve which is known as Pondland Nero (Somatic Nero) Pudendal Nerve:  
This nerve also eliminates such tile colin that acts on nicotaminic reactors by contracting an external valve. 

3. The 
third is known from the Thorassic-lumber area called hypopathic nerve * Hypogastric Nerve * 
It removes the nucleus adrenaline and it performs the following two functions 

This beta 3 receivers connect to the deterioration file by connecting it
 starched * Stretched * 
This nerve is called syringe ployic nerve 

when the amount of urine is low, and if the amount of urine is low, it is less stressful, therefore, the sensory ploych gradually cites the nerves in the nerve-secular region. hypo gastric nerve to relax dytrusr file is in motion and when the internal valve dytahyntyjy contract 
brain and mkcury   
There are more signals that contain pyrodeal nero, which result in nicotinic receptors due to activity and cause connections to an external valve, and it is in our control 

when the urine is filled with urine / stress. So sensory petrol noses quickly send signal signals to the secured region and this message gets to the center of the center, the center sends the message through the nurse and neurons to the message thoracic region and prevents the effect of hypo gastric nero, resulting in deterioration. This case eliminates the relic session and the internal valve relex gets the case

This process results in urine 
evolution, which is removed from Europeatha . The urine process is called a 
mechanism * Micturition / Voiding *

مثانہ اور پیشاب کرنے کا عمل مکمل ریسرچ

مثانہ اور پیشاب کرنے کا عمل
Urinary Bladder & Micturition




مثانہ ایک لچکدار مسکولر تھیلی نما ساخت ہے ۔ 
مثانہ  میں سموتھ مسلز کی تین تہیں ہوتی ہیں جنہیں مجموعی طور پر  ڈیٹروزر یا ڈیٹروسر مسل کہتے ہیں *Detrusor Muscle*
دوسرے مسلز کی طرح اس میں  بھی سکڑنے اور پھیلنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے
 مثانہ سے پیشاب کے اخراج کے لئے یہ مسل سکڑ (کنٹریکٹ) جاتا ہے
 
مثانہ میں دو قسم کے سفنکٹرز   (والو)پائے جاتے ہیں جو ضرورت کے وقت مثانہ سے پیشاب کے اخراج کو ممکن بناتے ہیں

1. Internal Urethral  Sphincter
یہ والو مثانہ  اور یوریتھرا کے ملاپ کے مقام پر ہوتا ہے ۔
یہ والو ہمارے کنٹرول میں نہیں ہوتا یعنی یہ غیرارادی طور پر دماغ سے ملنے والے احکامات پر عمل کرتا ہے
مثانہ میں 500ملی لیٹر - 800ملی لیٹر تک پیشاب جمع ہوسکتا ہے لیکن اتنی مقدار سے مثانہ میں درد ہونے لگتا ہے
جیسے ہی 200ملی لیٹر - 300 ملی لیٹر پیشاب مثانہ میں جمع ہوجائے توپیشاب کرنے کی حاجت محسوس ہوتی ہے
 جیسے ہی احکامات ملتے ہیں پیشاب مثانہ سے نکل کردونوں والو کے درمیان میں آجاتا ہے 

2. External Urethral Sphincter
یہ والو جس ایریا میں موجود ہوتا ہے اس کو یورو جینیٹل ڈایا فرام کہاجاتا ہے (Urogenital Diaphragm)
 یہ والو اسکیلٹل مسلز کا بنا ہوتا ہے اور ارادی طور پر اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔اگر ہم پیشاب کو روکے رکھیں تو مثانہ میں مزید پیشاب جمع ہو کر دونو ں والوز کے درمیان میں آتا رہتا ہے  اک وقت ایسا آتا ہے کہ یہ ارادی کنٹرول بھی ختم ہوجاتا ہے اور پیشاب  روکا نہیں جاسکتا


اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مثانہ کو پتہ کیسے چلتا ہے کہ کس وقت پیشاب کو خارج کرنا ہے اور کس وقت تک مثانہ میں سٹور رکھنا ہے ؟
یہ تمام عمل نروس سسٹم کی زیرِنگرانی ہوتا ہے ۔ دماغ سے ملنے والے احکامات اس عمل کے لئے ذمہ دار ہیں
پانز Pons وہ ایریا ہے جس میں مکچو ریشن سینٹر موجود ہوتا ہے

مکچوریشن : پیشاب کرنے کے عمل کو مکچوریشن کہتے ہیں  *Micturition*

مثانہ میں موجود ریسیپٹرز اور دماغ و اسپائنل کارڈ کیسے کام کرتے ہیں ؟ تھوڑی تفصیل میں چلتے ہیں 

مثانہ کی دیوار پر کچھ ریسیپٹرز موجود ہوتے ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں

1. Muscurinic Receptors (M3)
2. Beta Adrenergic Receptors (B3)

انٹرنل والو پر درج ذیل ریسیپٹر پایا جاتا ہے

1. Alpha-1 Receptor

ایکسٹرنل والو پر درج ذیل ریسیپٹر پایا جاتا ہے

1. Nicotinic Receptor

اسپائنل کارڈ کو سروائیکل ریجن / تھوریسک ریجن / لمبر ریجن اور سیکرل ریجن میں تقسیم کیا گیا ہے

1.
سیکرل ریجن سے اک نرو نکلتی ہے جسے پیلوک نرو (پیرا سمپتھٹیک نرو) کہا جاتا ہے ۔ یہ ایسی ٹائل کولین کو خارج کرتی ہے جو
(M3) ریسیپٹرز کیساتھ بائنڈ ہوتی ہے
اور یہ ڈیٹروسر مسل کے کنٹریکٹ ہونے کا باعث بنتی ہے

2.
سیکرل ریجن سے دوسری نرو نکل کر ایکسٹرنل والو کی جانب آتی ہے جسے پیوڈینڈل نرو (سومیٹک نرو) کہتے ہیں *(Pudendal Nerve) 
یہ نرو بھی ایسی ٹائل کولین خارج کرتی ہے جو نکوٹینک ریسپیٹرز پر عمل کرکے ایکسٹرنل والو کو کنٹریکٹ کرتی ہے

3.
تیسری نرو تھوریسک - لمبر ایریا سے نکلتی ہے جسے ہائپو گیسٹرک نرو (سمپتھیٹک نرو) کہتے ہیں *Hypogastric Nerve*
یہ نرو نار ایڈرینالین خارج کرتی ہے اور یہ  مندرجہ ذیل دو کام سرانجام دیتی ہے

1۔ یہ بیٹا 3 ریسیپٹرز کیساتھ جڑ کر ڈیٹروسر مسل کو ریلیکس کرتی ہے
2۔ یہ الفا 1 ریسیپٹرز کیساتھ جڑ کر انٹرنل والو کو کنٹریکٹ کرتی ہے

 4.
چوتھی نرو ڈیٹروسر مسل سے نکلتی ہے جو کہ ایک سنسری نرو ہے  اور یہ سیکرل ریجن کی طرف جاتی ہے۔یہ اس وقت متحرک ہوتی ہے جب مثانہ تن / کھنچ جاتا ہے یعنی اسٹریچڈ ہوجاتا ہے *Stretched*
یہ نرو سنسری پیلوک نرو کہلاتی ہے

جب مثانہ خالی ہوتا ہے / پیشاب کی مقدار کم ہوتی ہے تو مثانہ میں تناؤ کم ہوتا ہے اس لئے سنسری پیلوک نرو سیکرل ریجن میں موجود نیوران کو آہستہ آہستہ سگنلزبھیجتی ہے یہ نیوران ہائپو گیسٹرک نرو کو تحریک دیتاہےنتیجے میں ڈیٹروسر مسل ریلیکس ہوجاتا ہے اور انٹرنل والو کنٹریکٹ ہوجاتا ہے
دماغ اور مکچوریشن سنٹر یہ جان چکے ہوتے ہیں کہ مثانہ خالی ہے اس لئے وہ ہائپوگیسٹرک نرو کو سگنلز بھیج کر پیلوک نرو کے اثر کو روک دیتے ہیں  جس سے مسکیورینک ریسیپٹر پر ممانعتی اثر ہوتا ہے *Inhibitory Effect*   
اس کیساتھ ساتھ مزید سگنلز ریسیو ہوتے ہیں جو پیوڈینڈل نرو کو تحریک کرتے ہیں جس کے نتیجے میں نکوٹینک ریسیپٹرز ایکٹیو ہو کر ایکسٹرنل والو میں کنٹریکشن کا باعث بنتے ہیں اور یہ ہمارے کنٹرول میں ہوتا ہے

جب مثانہ پیشاب سے بھرجاتا ہے / تناؤ زیادہ ہوتا ہے تو سنسری پیلوک نرو بہت تیزی سے سگنلز سیکرل ریجن کو بھیجتی ہے اور یہ پیغام مکچوریشن سینٹر کو ملتا ہے تو سینٹر کچھ نروز اور نیورانز کے ذریعے پیغام تھوریسک ریجن میں بھیجتا ہے اور ہائپو گیسٹرک نرو کے اثر کو روک دیتا ہے جس کے نتیجے میں ڈیٹروسر مسل  سے ریلیک سیشن ختم ہوجاتا ہے اور انٹرنل والو  ریلیکس ہوجاتا ہے اس کیساتھ مکچوریشن  سنٹرسے مزید سگنلز بھیجے جاتے ہیں جو پیلوک نرو کو ایکٹیو کرکے ڈیٹروسر مسل کو کنٹریکٹ کرتے ہیں
مزید برآں مکچوریشن سنٹر سے آنے والے نیورانز پیوڈینڈل نرو کو بھی بلاک کردیتے ہیں اور ایکسٹرنل والو پر کنٹریکشن ختم ہوجاتی ہے
اس عمل کے نتیجے میں پیشاب مثانے سے باہر آتا ہے جسے یوریتھرا کے ذریعے خارج کردیا جاتا ہے
پیشاب کرنے کے عمل کو مکچوریشن کہاجاتا ہے
*Micturition / Voiding*

7th of the largest scientific discoveries of 2017


2017 will also be remembered in the world of science and technology, with some important discoveries and events. 
Researchers at the Brian Imaging Center, located at UK's University of Cardiff, have obtained a very detailed scan or computer image for the first time.

Researcher Professor Derk: "It's exactly like a typical telescope, you can get a hub of the telescope that makes you gloom in the depths of the universe." That means, now we can see the inside of the brain very far. Now we will still find an unknown relationship between the brain structure and the functions. ' 
Scientists expect that this progress will help in the treatment of many mental and nervous diseases in the future. 
Another significant progress in the health sector is 'Jane editing'. 
In the 
beginning of audio infection, the child in the form of iron is called embarrasses or genes. In the genome of every genital cell, power has already kept the nose of the baby. If there is an inherent error in the genes present here, gene editing can remove it.
Dr. Katheri Nichkins of London, France's Francis Creek Institute, says that with this help, information can be found in the initial seven days of pregnancy, which will determine the root of mythological disease. 
Scientists did this practical demonstration by eating healthy genes instead of a poor genus causing heart disease in an ambiance. 
A major news from the world of wildlife has been that scientists in England, living late Lat Safari Park, saved the seven-year-old South White Ganga, so that they could have a sperm or sperm in the northern white band This generation can be avoided by reducing the laboratory repeatedly. At present, only three northern white glands remain in the world, but they can not produce their own children.
Dr. Robert Hermes of the Labyrinth Institute of Wildlife Research Center says that such a type of substance can be saved. 
Talks are a habit of survival and the risk of climate change in climate is not mentioned. Not possible! Because scientists say animals and plants are the most vulnerable to the human-born disasters, climate change or apparent changes in the Earth's climate. There is a dry storm and jungle fire somewhere so severe storm. 
The observation of the cyclists has shown that the white country of Greenland is being blacked in the European country. The higher the level it will absorb, the more heat will absorb the heat and the faster it melts. The researchers are trying to find out how much ice cream like this is about how much increase in the surface sea. And how will it affect the environment?
The topic of climate change is not just scientific or environmental but it has become political. 
Two years ago, there was a global agreement on climate change in Paris so that the rising current on earth could be stopped. But the US President Donald Trump, after taking over the presidency this year, announced that the agreement was deported from the agreement that the deal was less than the change in climate and the US was more concerned with the financial benefits of other countries. 
President Trumpp's impact on this announcement is still under discussion, but many other sides of the agreement agree that the agreement will remain unchanged without the United States.
Before the technology of the world, the news that a drone strike has been flown in Rwanda, which is designed to deliver medicines and other medical equipment in remote areas. With this satellite satellite, finding your way, you take the necessary items to destination. 
Scientists in the UK have prepared a sieve from carbon-rich layers or galleries that can reduce the salt from the ocean water and enable water to drink. 
Scientists in the United States have made a solution that will make a tablespoon in the inner surface of the bottles and thus the consumers will also be able to squeeze the last drop of sauce.
The fastest man's quest was not over yet. This year, the first time in London was Bloodywood Super Snake Car. Within eight seconds, speed of speed in its speed meter touching two hundred miles per hour. 
Rian Air, designer of the Fifty Years Superior and Bloody Sauch Car Designer, has already set up two record speeds, says, 'I really want to overwhelm the world by pushing the sound speed of the world.' 
With this car equipped with jet enzymes and rockets, the indigeners will set up a record record of more than one thousand miles per hour, with sound speed in two thousand nineteenth. 
The sound speed is about seven rounds of miles per hour. And when an active item transfers this limit, the sound of a loud explosion is heard.
And now out of the ground boundaries. In the spheres of space. 
This year open a new chapter of knowledge astrology. Gravity waves or creative waves found in the universe were found for the first time in an experiment in a US-based tunnel tunnel. 
According to scientists, these waves were born near the two big stars called Nervon Starz and eventually collapsed in a distance of 100 million years. 
The gravitational voice was detected in the first two thousand sixteen. However, this new research confirms its presence. 
To know the secrets of the Great Planet Earth, astronomers astonished a space mission named Baseer twenty years ago. The chanting of the Phoenix Zuhl sculpture shook out grammar information, sending pictures to the ground. Finally the fuel contained.
Scientists decided to turn it towards Planet Zuhul and memorize his last trip. Finally, on September 15, he collapsed from the planet and sacrificed his taw for the past thirty years. His particles became part of his dissatisfaction in the spirits of zeal. 
The weekend has been vacated, but the long journey of the analysis of its sentiment is still ongoing. 
At least two thousand seventy-seven and the smallest planet in the Sun, Attard also had a specialist in astronaut. He continued to work on the spacecraft named Appie Colombo, which will begin his journey to Attario next year, and seven years later, in the planet of two planets in two hundred and fifty-five years, we discovered the unknown places of the sun's closest planet. Will give you news 
I wonder what the world will do!

7th of the biggest scientific discoveries of 2017 ||urdu

2017 کو بھی سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں بعض اہم دریافتوں اور واقعات کی نسبت سے یاد رکھا جائے گا۔
برطانیہ کی کارڈِف یونیورسٹی میں قائم برین اِمیجنگ سینٹر میں محققین نے پہلی بار انسانی دماغ کا نہایت تفصیلی سکین یا کمپیوٹر تصویر حاصل کی ہے
۔
بقول محقق پروفیسر ڈیرِک: 'یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے ایک عام دوربین کی جگہ آپ کو کائنات کی گہرائیوں میں جھانکنے کے قابل بنانے والی ہبل ٹیلی سکوپ مل جائے۔ یعنی اب ہم دماغ کے اندر بہت دور تک دیکھ سکتے ہیں۔ اب ہم دماغ کی ساخت اور افعال کے درمیان اب تک نامعلوم تعلق کا پتا چلا سکیں گے۔'
سائنسدانوں کو توقع ہے کہ یہ پیشرفت مستقبل میں کئی دماغی اور اعصابی امراض کے علاج میں مدد گار ہوگی۔
صحت ہی کے شعبے میں دوسری قابلِ ذکر پیشرفت 'جین ایڈیٹنگ' ہے۔
آڈیو سن
حمل کے بالکل ابتدا میں بچہ جس لوتھڑے کی شکل میں ہوتا ہے اسے ایمبریو یا جنین کہتے ہیں۔ جنین کے ہر خلیے کے مرکز میں جینوم کی صورت میں قدرت نے بچے کا ناک نقشہ پہلے سے رکھا ہوا ہے۔ اگر یہاں موجود جینز میں کوئی موروثی نَقص ہو تو جین ایڈیٹنگ اُسے دور کر سکتی ہے۔
لندن کے فرانسِس کرِک انسٹی ٹیوٹ کی ڈاکٹر کیتھی نیاکِن کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے حمل کے ابتدائی سات دنوں میں ایسی معلومات مل سکتی ہیں جس سے موروثی مرض کی جڑ کا پتہ چل سکے گا۔
سائنسدانوں نے اس کا عملی مظاہرہ ایک ایمبریو میں دل کی بیماری کا سبب بننے والے ناقص جین کی جگہ صحت مند جین کا پیوند لگا کر کیا۔
جنگلی حیات کی دنیا سے ایک بڑی خبر یہ رہی کہ انگلینڈ میں قائم لونگ لیٹ سفاری پارک میں سائنسدانوں نے ایی بوُن نامی سات برس کے ایک جنوبی سفید گینڈا کے بیضے محفوظ کیے تاکہ انھیں معدومیت کے خطرے سے دوچار شمالی سفید گینڈے کے سپرم یا نطفے سے لیبارٹری میں بارآور بنا کر اس نسل کو مٹنے سے بچایا جا سکے۔ دنیا میں اس وقت صرف تین شمالی سفید گینڈے باقی ہیں مگر وہ اپنے بچے خود پیدا نہیں کر سکتے۔
جنگلی حیات کے تحقیقی مرکز، لئِبنِز انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر رابرٹ ہرمیس کہتے ہیں کہ اس طرح معدوم ہوتی ایک نوع کو بچایا جا سکے گا۔
بات انواع کی بقا کی ہو اور زندگی کو آب و ہوا میں تبدیلی سے لاحق خطرے کا ذکر نہ ہو۔ ممکن نہیں! کیونکہ سائنسدانوں کے مطابق حیوانات اور نباتات کو سب سے زیادہ خطرہ انسان کی پیدا کردہ آفت یعنی کلائمیٹ چینج یا زمین کی آب و ہوا میں ظہور پذیز تبدیلیوں سے ہے۔ کہیں خشک سالی اور جنگل کی آگ ہے تو کہیں شدید طوفان۔
سائسندانوں کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ یورپی ملک گرین لینڈ کی سفید برف کالی پڑ رہی ہے۔ اس کی سطح جتنی کالی ہوگی یہ سورج سے اتنی ہی زیادہ حرارت جذب کرے گی اور اتنی ہی تیزی سے پگھلے گی۔ محققین معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ برف کے اس طرح پگھنے سے سطح سمندر میں کتنا اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اور اس کے ماحول پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔
آب و ہوا میں تبدیلی کا موضوع اب محض سائنسی یا ماحولی نہیں رہا بلکہ سیاسی بن چکا ہے۔
دو سال قبل آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق پیرس میں ایک عالمی معاہدہ ہوا تھا تاکہ زمین پر بڑھتے ہوئے درجۂ حرات کو روکا جا سکے۔ مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس برس عہدۂ صدارت سنبھالنے کے بعد یہ کہہ کر اس معاہدے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا کہ مذکورہ معاہد آب و ہوا میں تبدیلی سے کم اور امریکا کہ مقابلے میں دوسرے ملکوں کے مالی فائدے سے زیادہ متعلق ہے۔
صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے اثرات ابھی زیربحث ہیں تاہم معاہدے کے کئی دوسرے فریق پُرعزم ہیں کہ امریکہ کے بغیر بھی یہ معاہدہ قائم رہے گا۔
ٹیکنالوجی کی دنیا سے پہلے یہ خبر کہ روانڈا میں ایک ایسے ڈرون کی آزمائشی پرواز کی گئی ہے جو دور دراز علاقوں میں ادویات اور دوسرا دوسرا طبی سامان پہنچانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ مصنوعی سیارہ کی مدد سے اپنا راستہ تلاش کرکے درکار اشیاء منزل مقصود تک لے جاتا ہے۔
برطانیہ میں سائنسدانوں نے کاربن کی باریک تہہ یا گریفین سے ایک ایسی چھلنی تیار کی ہے جو کم قیمت پر سمندری پانی سے نمک کو الگ کرکے پانی کو پینے کے قابل بنا سکتی ہے۔
امریکہ میں سائنسدانوں نے ایک ایسا محلول بنایا ہے جس سے بوتلوں کی اندرونی سطح پر ایک چکنی تہہ جم جائے گی اور یوں صارفین بوتل کے اندر سے چٹنی کا آخری قطرہ بھی بآسانی نِچوڑ سکیں گے۔
انسان کی تیز سے تیز تر کی جستجو ابھی ختم نہیں ہوئی۔ اس برس پہلی بار لندن میں تھی بلڈہاؤنڈ سُپر سانک کار کی نمائش ہوئی۔ صرف آٹھ سیکنڈ کے اندر اس کے سپیڈو میٹر میں رفتار کا کانٹا دو سو میل فی گھنٹے کے نشان کو چھونے لگا۔
پچاسی سالہ انجیئر اور بلڈہاؤنڈ سُپر سانک کار کے ڈیزائنر رآن ایئر جو پہلے بھی رفتار کے دو ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، کہتے ہیں کہ 'میں دراصل آواز کی رفتار کی حد کو عبور کرکے دنیا کو زوردار دھمکوں کی گونج سنوانا چاہتا ہوں۔'
جیٹ اینجن اور راکٹ سے لیس اس کار کی مدد سے انجیئرز دو ہزار انیس میں آواز کی رفتار سے بھی زیادہ یعنی ایک ہزار میل فی گھنٹے کی رفتار کا نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔
آواز کی رفتار تقریباً سات سو سڑسٹھ میل فی گھنٹہ ہے۔ اور جب کوئی متحرک شے اس حدِرفتار کو عبور کرتی ہے تو فضا میں زوردار دھماکے کی گونج سنائی دیتی ہے۔
اور اب چلتے زمین کی حدوں سے باہر۔ خلا کی وسعتوں میں۔
اس برس عِلْمِ فَلَکِیات کا ایک نیا باب کھُلا۔ امریکا میں قائم سرنگ نما ایک تجربہ گاہ میں کائینات میں پائی جانے والی کشِشِ ثِقل کی لہروں یا گریویٹیشنل ویوز کو پہلی بار محسوس کیا گیا۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ لہریں ایک سو تیس مِلین نوری سال کی دوری پر نیوٹرون سٹارز کہلانے والے دو بڑے ستاروں کے قریب آنے اور بالآخر آپس میں ٹکرانے سے پیدا ہوئی تھیں۔
گریویٹیشنل ویوز کا پتہ پہلی بار دو ہزار سولہ میں چلا تھا۔ تاہم یہ نئی تحقیق ان کی موجودگی کی تصدیق کرتی ہے۔
عظیم سیارہ زُحل کے راز جاننے کے لیے ماہرین فلکیات نے کسینی نامی ایک خلائی مشن بیس برس پہلے روانہ کیا تھا۔کسینی زحل کے مدار میں چکر کاٹ کر گرانقدر معلومات، تصاویر کی شکل میں زمین پر بھیجتا رہا۔ آخر اس میں موجود ایندھن ختم ہوگیا۔
سائنسدانوں نے اس کا رُخ سیارہ زحل کی طرف موڑ کر اس کے آخری سفر کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا۔ آخرکار پندرہ ستمبر کو وہ اُسی سیارہ سے ٹکرا کر اُس پر قربان ہوگیا جس کا طواف وہ پچھلے تیرہ برس سے کر رہا تھا۔ اس کے ذرات، زحل کی فِضاؤں میں تحلیل ہو کر اس کا حصہ بن گئے۔
کسینی رخصت ہوا مگر اس کی بھیجی ہوئی معلومات کے تجزیے کا طویل سفر ابھی جاری ہے۔
دو ہزار سترہ میں سورج کے قریب ترین اور سب سے چھوٹا سیارہ، عُطارِد بھی ماہرینِ فلکیات کی توجہ کا مرکز رہا۔ انھوں نے بےپی کولمبو نامی اُس خلائی جہاز پر کام جاری رکھا جو اگلے سال عُطارِد کی جانب اپنے سفر کا آغاز کرے گا اور سات برس بعد سنہ دو ہزار پچیس میں اس سیارے کے مدار میں پہنچ کر ہمیں سورج کے سب سے قریب سیارے کی نامعلوم فِضاؤں کی خبر دے گا۔
محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی!

Human Reproductive System & Spermatogenesis urdu


*Human Reproductive System & Spermatogenesis*

ری پروڈکشن سسٹم میں استعمال ہونے والی اصطلاحات
1. Spermatogenesis
2. Spermiogenesis
3. Spermiation
4. Spermatozoon
5. Blood Testis Barrier (BTB)
6. Spermatocytes
7. Spermatogonium

مردانہ تولیدی نظام اور  اعضاء 
*Male Reproductive System & Organs*

1. Testes (خصیے)
2. Accessory Ducts  (معاون نالیاں)
3. Accessory Glands (معاون جنسی غدود)
4. External Genitalia (بیرونی جنسی غدود)

1. Scrotum & Testes (خصیے)
یہ بیضوی غدود ہوتے ہیں جن کی تعداد دو ہوتی ہے ۔ یہ غدود ایک تھیلی میں پیٹ کے بالکل نیچے رانوں کے درمیان موجود ہوتے ہیں اس تھیلی کو سکروٹم کہتے ہیں ۔ سپرمز کے بننے کے لئے    کم  درجہ حرارت  کی ضرورت ہوتی ہے اسی وجہ سے یہ تھیلی اور ٹیسٹیز جسم سے باہر نیچے کی جانب موجود ہوتے ہیں تاکہ یہ سپرمز کو تیار کرسکیں ۔
ان کا درجہ حرارت باقی جسم کے درجہ حرارت سے دوسے 2.5 درجہ کم ہوتا ہے 
*2-2.5 C*

خصیوں کا خوردبینی مطالعہ کیا جائے تو ہر ایک خصیہ میں دو سو تا تین سو خانے نظر آتے ہیں ان خانوں کو ٹیسٹی کیولر لابیولز کہاجاتا ہے ۔ *Testicular Lobules*
ہر لابیول میں تین تا چار بل دار نالیاں پائی جاتی ہیں جنہیں  سیم نی فیرس ٹیوبیولزکہاجاتا ہے۔ *Semniferous Tubules*
ان ٹیوبیولز میں کچھ سیلز پائے جاتے ہیں جن کے نام درجہ ذیل ہیں 
1. Germ Cells (Male)
2. Sertoli Cells / Nurse Cells
سپرمز کو غذائی اجزاء فراہم کرنے والے سیلز کو سرٹولائی / نرس سیلز کہتے ہیں ۔

یہ ٹیوبیولز ہی وہ جگہ ہیں جہاں سپرمز تیار کئے جاتے ہیں ۔ان ٹیوبیولز کے درمیان کچھ سیلز پائے جاتے ہیں جنہیں انٹر سٹیشل سیلز یا لِیڈگ سیلز کہا جاتا ہے ۔ *Interstital Cells / Leydig Cells*
 یہ سیلز نہایت اہم مردانہ ہارمون بناتے ہیں جسے ٹیسٹوسٹیرون کے نام سے جانا جاتا ہے ۔*Testosterone*
 سپرمز بلوغت سے پہلے اک نالی کے ذریعے اوپر پہنچتے ہیں اس نالی کو ریٹے ٹیسٹس کہتے ہیں *Rete testis*
سپرمز  کاسیم نی فیرس ٹیوبیولز سے نکلنے کا عمل سپرمی ایشن کہلاتا ہے ۔ *Spermiation* 
اس نالی سے آگے چل کر یہ سپرمز واس ایفرینس ڈکٹ میں پہنچتے ہیں *Vas efferens*
آگے چل کر واس ایفرینس ، ایپی ڈی ڈائڈمس میں کھلتا ہے *Epididymis*
سپرمز ایپی ڈی ڈائڈمس میں بالغ ہوتے ہیں اور یہیں سٹور ہوجاتے ہیں 
اس کے آگے چل کر ایپی ڈی ڈائڈمس  / واس ڈیفرینس میں کھلتا ہے *Vas defference*
اس کے آگے  واس ڈیفرینس اوپر کی جانب جاتا ہے اور مثانہ کے اوپر سے خم بناتے ہوئے مثانہ کے پیچھے کی جانب پہنچ جاتا ہے اور یہاں ایک نالی کیساتھ مل جاتا ہے اس نالی کو سیمی نل ویزیکل کہاجاتا ہے 
*Seminal Vesicles*
سیمی نل نالیاں اپنی رطوبت سپرمز میں شامل کردیتی ہیں ۔اس رطوبت میں فرکٹوز موجود ہوتی ہے جو سپرم کو انرجی فراہم کرتی ہے اور یہ رطوبت الکلائن خصوصیت رکھتی ہے تاکہ سپرمز اپنی حرکت میں بہتری لاسکیں ۔ 
اس کے آگے سپرمز اور سیمی نل فلوئڈ اک نالی میں جاتے ہیں جسے ایجولیٹری ڈکٹ کہتے ہیں *Ejaculatory Duct*
اسی جگہ ایک اور گلینڈ بھی اپنی رطوبت سیمی نل فلوئڈ میں شامل کردیتا ہے اس گلینڈ کو پراسٹیٹ گلینڈ کہاجاتا ہے ۔پراسٹیٹ گلینڈ کی سیکریشن میں اینٹی مائیکروبیل کیمیکل اور سٹرک ایسڈ شامل ہوتا ہے جو سپرمز کو انرجی بنانے میں مدد دیتا ہے 
 *Prostate Gland*
آگے جا کر یہی ایجوکولیٹری ڈکٹ / یوریتھرا میں جا کر کھلتا ہے ۔
یہاں سے آگے مزید ایک گلینڈ کے جوڑے پائے جاتے ہیں جو اپنی رطوبت بھی سیمی نل فلوئڈ میں شامل کردیتے ہیں۔ اس گلینڈ کو بلبو۔یوریتھرل گلینڈ  / کُوپرز گلینڈکہتے ہیں ۔ 
*Bulbo-Urethral Gland / Cowper's Gland* 
اس گلینڈ کی رطوبت عضو تناسل کے ہیڈ کو مباشرت کے وقت تر کردیتی ہے یعنی لبریکیٹ ۔ *Lubricate*
اس سے زیادہ اس گلینڈ کی اہمیت یہ ہو سکتی ہے کہ اس کی رطوبت یوریتھرا میں رہ جانے والے پیشاب کے تیزابی اثر کو نیوٹرالائز کردیتی ہے تاکہ سپرمز اس تیزابی اثر سے محفوظ رہ کر گزر سکیں 
اس حصہ کو جہاں ایجوکولیٹری ڈکٹ /یوریتھرا میں کھلتا ہے ،کویوروجینائٹل بھی کہاجاتا ہے کیونکہ پیشاب بھی اسی راستے سے باہر آتا ہے اور سیمی نل فلوئڈ بھی اسی نالی سے گزرتا ہے 
*Urogenital Duct*
وہ نالیاں جن میں سے سپرمز گزر کر یوریتھرا تک پہنچتا ہے مجموعی طور پر ان نالیوں کو سپرمیٹک ڈکٹ(ز) کہاجاتا ہے ۔ *Spermatic Ducts*
اگر ہم ان گلینڈز کی سکریشنز پر غور کریں تو معلوم ہوگا کہ  دو گلینڈز کی یہ رطوبتیں الکلائن خاصیت رکھتی ہیں ۔آپ کے خیال میں ایسا کیوں ہے ؟  
اس کی بہت اہم وجہ ہے وہ یہ کہ  ویجائنا میں کئی بیکٹیریا یعنی نارمل فلورا پائے جاتے ہیں جو ویجائنا کے ماحول کو تیزابی  بنا دیتے ہیں ۔اس تیزابی پن کو نیوٹرالائز کرنے کے لئے الکلائن خاصیت کا ہونا ضروری ہے ورنہ سپرمز مرسکتے ہیں  / ویجائنا میں حرکت نہیں کرپائیں گے۔
   

*Spermatogenesis*

سپرمز بننے کے عمل کو سپرماٹوجینیسس   کہتے ہیں ۔ یہ عمل خصیوں یعنی ٹیسٹیز میں ہوتا ہے ۔ *Testes*
سیم نی فیرس ٹیوبیولز میں سپرم سٹیم سیلز پائے جاتے ہیں ۔ یہ سیلز تقسیم ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہی سیلز سے سپرمز کی تیاری کا عمل شروع ہوتا ہے ۔ان سیلز کو سپرمیٹو گونیم  کہتے ہیں یہ سیلز مائی ٹوسس کے ذریعے مسلسل تقسیم ہوکر اپنی تعداد بڑھاتے رہتے ہیں ۔سپرماٹوگونیم سیلز دو قسم کے ہوتے ہیں 
1. Type A Spermatogonium
2. Type B Spermatogonium
ٹائپ اے سیلز ہمیشہ کے لئے سٹیم سیلز کے طور پر کام کرتے ہیں جبکہ ٹائپ بی سیلز سے سپرمز بنتے ہیں 
یہ ٹائپ بی سیلز بڑے ہوجاتے ہیں اور اب ان کو  پرائمری سپرمیٹو سائٹس کہاجاتا ہے ۔ 
*Primary Spermatocytes*
یہاں پر کروموسومز کی تعداد اتنی ہی ہوگی جتنی کہ سپرمیٹو گونیم میں تھی ۔ اس کے بعد می اوسس کا عمل ہوتا ہے اور یہ سیلز اسکینڈری سپرمیٹو سائٹس میں بدل جاتے ہیں اور ان میں کروموسومز کی تعداد آدھی رہ جاتی ہے ۔اس کے آگے می اوسس کا دوسرا مرحلہ مائی ٹوسس کی طرح کا ہوتا ہے اورچار  سپرماٹڈز بن جاتے ہیں ۔
یہاں می اوسس کے شروع ہوتے ہی یہ سیلز جسم کے دوسرے سیلز سے جینیاتی لحاظ سے  مختلف ہوجاتے ہیں اس لئے ہمارا امیون سسٹم ان پر حملہ کرسکتا ہے ۔ اس حملہ کو روکنے کے لئے بلڈ ٹیسٹس بیرئیر یعنی بی ٹی بی موجود ہوتا ہے جو اینٹی باڈیز اور دوسرے بڑے مالیکیولز کو داخل ہونے سے روکتا ہے 
*Blood–Testis Barrier / BTB* 
یہاں سے آگے سپرماٹڈز اپنی شکل میں تبدیلی لاتے ہیں اور سپرمز کی شکل میں آجاتے ہیں لیکن یہ سپرمز بالغ نہیں ہوتے اس عمل کو سپرمیو جینیسس کہتے ہیں ۔ *Spermiogenesis*
یہ سب مراحل سیمی نی فیرس ٹیو بیولز میں ہورہے تھے ۔یہاں سے سپرمز آگے ایپی ڈی ڈائیدمس میں چلے جاتے ہیں اور وہیں بالغ ہوکر سٹور ہوجاتے ہیں ۔سپرم جو نشوونما پاچکا ہوتا ہے اب اسے سپرماٹوزون کہاجائے گا 
*Spermatozoon*

اگر آپ سپرماٹو جینیسس اور سپرمیوجینیسس میں کنفیوزڈ ہورہے ہیں تو اس میں اتنا کنفیوز ہونے کی ضرورت نہیں ۔ کیونکہ سپرماٹوگونیم سے لیکر سپرمز کے بننے تک جو عمل ہورہا ہے اس کو سپرماٹو جینیسس کہاجائے گا جبکہ صرف سپرماٹڈز کا سپرمز کی شکل میں آجانے کا عمل سپرمیو جینیسس کہلائے گا 

 
*Hormonal Control Of Spermatogenesis*
ہم نے یہاں تک سپرمز کی تیاری کا عمل تفصیل سے بیان کیا ۔ یہاں پہنچنے تک کیا آپ کے ذہن میں یہ سوال نہیں ابھرا کہ یہ سب مراحل کیسے اور کس کے زیرِ اثر ہورہے ہونگے ؟ 
ہم آپ کو بتاتے چلیں ان سب مراحل کو ہارمونز کی معاونت حاصل رہی ہے ۔ اور ہارمونز کے اخراج کو کس نے کنٹرول کیا ہوگا ؟
 یہ سب عمل ہمارے دماغ کی زیرِ نگرانی ہورہا ہوتا ہے ۔ 

بلوغت کے وقت ہائپوتھیلامس کچھ ہارمونز خارج کرتا ہے جو اینٹریئر پچوٹری گلینڈ کو مزید دوسرے ہارمونز خارج کرنے کی ہدایات دیتا ہے ۔ ان ہارمونز کو گونیڈو ٹروپن ریلیزنگ ہارمون کہتے ہیں 
*Gonadotropin Releasing Hormone / GnRH*
انٹیرئیر پچوٹری گلینڈ میں گونیڈو ٹراپس سیلز پائے جاتے ہیں جو دو گونیڈوٹراپن ہارمونز کا اخراج کرتے ہیں ۔ 

1. LH    (Luteinizing Hormone)
2. FSH (Follicle Stimulating Hormone)

لیوٹی نائزنگ ہارمون  / لِیڈگ سیلز کو ایکٹیویٹ کرتا ہے تاکہ یہ سیلز ٹیسٹوسٹیرون کا اخراج کریں ۔ ٹیسٹوسٹیرون ایکٹیو ہو کر سپرماٹو جینسس کو تحریک دیتا ہے ۔ 
ٹیسٹوسٹیرون ثانوی مردانہ جنسی خصوصیات کا ذمہ دار بھی ہے جیسے زیرِ ناف بال / بغلوں کے بال / چہرے کے بال / آواز کا بھاری پن / مسلز کو مضبوط بنانا وغیرہ 

 فولیکل اسٹمولیٹنگ ہارمونز / سرٹولائی یا نرس سیلز پر عمل کرکے سپرمیو جینسس کے عمل کو تیز کرتا ہے ۔یعنی سپرمز کے بننے کو کنٹرول کرتا ہے کتنی مقدار میں سپرمز بنائے جائیں ان سب کا انحصار فولیکل سٹمولیٹنگ ہارمونز پرہوتا ہے ۔

*Structure Of Spermatozoon*
اب ہم سپرم کی ساخت کو دیکھتے ہیں کہ سپرم کیسے دکھتا ہے اور اس کے کتنے حصے ہوتے ہیں اور یہ کیسے حرکت کرتا ہے ؟ 

سپرم کے دو حصے ہوتے ہیں 
1. Head 
2. Tail

ہیڈ کے حصہ میں درجہ ذیل ساختیں پائی جاتی ہیں
1. Acrosome
2. Nucleus  (Haploid)
3. Basal Body
 
ایکروسوم کے پاس کچھ اینزائمز ہوتے ہیں جو فرٹیلائزیشن کے وقت خارج کرتا ہے جس کے نتیجے میں اووم کی ممبرین میں سوراخ ہوجاتا ہے تاکہ سپرم اس میں داخل ہوسکے ۔
بیسل باڈی میں سینٹریول پایا جاتا ہے جو سیل کی تقسیم میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

دم یعنی ٹیل کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے 
1. The Mid Piece
2. Principal Piece
3. End Piece

مڈ پیس میں بہت سے مائٹو کونڈریا پائے جاتے ہیں ۔ مائٹوکانڈریا سپرمز کو  آگے بڑھنے کے لئے انرجی فراہم کرتے ہیں ۔ 

مباشرت کے وقت جو فلوئڈ خارج ہوتا ہے اس کو منی / سیمی نل فلوئڈ کہتے ہیں 
انزال کے وقت کم و بیش 2تا 5 ملی لیٹر منی کا اخراج ہوتا ہے ۔ اس فلوئڈ میں سپرمز / پراسٹیٹ گلینڈ کی رطوبت / سیمی نل ویزکلز کی رطوبت اور بلبو یوریتھرل گلینڈ کی رطوبت شامل ہوتی ہیں 
منی میں 50 تا 120 ملین / ملی لیٹر سپرمز خارج ہوتے ہیں اور اگر 20تا 25 ملین / ملی لیٹر سے کم سپرمز ہوں تو اس کو بانجھ پن مانا جاتا ہے ۔
فرٹیلائزیشن کے لئے ضروری ہے کہ سپرمز کا سائز اور شکل نارمل ہو ۔ اس کے ساتھ ساتھ ان میں  زبردست حرکت پذیری بھی ہو یعنی موٹیلیٹی ۔
 
 Refferences : 
1. Essentials Of Anatomy & Physiology, 7th Edition By Valerie C. Scanlon & Tina Sanders
2. Saladin Anatomy & Physiology - The Unity Of Form & Function, 5th Edition
3. Textbook Of Anatomy - Vol. 2 - Abdomen & Lower Limb, 2nd Edition By Vishram Singh