Thursday, January 11, 2018

مثانہ اور پیشاب کرنے کا عمل مکمل ریسرچ

مثانہ اور پیشاب کرنے کا عمل
Urinary Bladder & Micturition




مثانہ ایک لچکدار مسکولر تھیلی نما ساخت ہے ۔ 
مثانہ  میں سموتھ مسلز کی تین تہیں ہوتی ہیں جنہیں مجموعی طور پر  ڈیٹروزر یا ڈیٹروسر مسل کہتے ہیں *Detrusor Muscle*
دوسرے مسلز کی طرح اس میں  بھی سکڑنے اور پھیلنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے
 مثانہ سے پیشاب کے اخراج کے لئے یہ مسل سکڑ (کنٹریکٹ) جاتا ہے
 
مثانہ میں دو قسم کے سفنکٹرز   (والو)پائے جاتے ہیں جو ضرورت کے وقت مثانہ سے پیشاب کے اخراج کو ممکن بناتے ہیں

1. Internal Urethral  Sphincter
یہ والو مثانہ  اور یوریتھرا کے ملاپ کے مقام پر ہوتا ہے ۔
یہ والو ہمارے کنٹرول میں نہیں ہوتا یعنی یہ غیرارادی طور پر دماغ سے ملنے والے احکامات پر عمل کرتا ہے
مثانہ میں 500ملی لیٹر - 800ملی لیٹر تک پیشاب جمع ہوسکتا ہے لیکن اتنی مقدار سے مثانہ میں درد ہونے لگتا ہے
جیسے ہی 200ملی لیٹر - 300 ملی لیٹر پیشاب مثانہ میں جمع ہوجائے توپیشاب کرنے کی حاجت محسوس ہوتی ہے
 جیسے ہی احکامات ملتے ہیں پیشاب مثانہ سے نکل کردونوں والو کے درمیان میں آجاتا ہے 

2. External Urethral Sphincter
یہ والو جس ایریا میں موجود ہوتا ہے اس کو یورو جینیٹل ڈایا فرام کہاجاتا ہے (Urogenital Diaphragm)
 یہ والو اسکیلٹل مسلز کا بنا ہوتا ہے اور ارادی طور پر اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔اگر ہم پیشاب کو روکے رکھیں تو مثانہ میں مزید پیشاب جمع ہو کر دونو ں والوز کے درمیان میں آتا رہتا ہے  اک وقت ایسا آتا ہے کہ یہ ارادی کنٹرول بھی ختم ہوجاتا ہے اور پیشاب  روکا نہیں جاسکتا


اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مثانہ کو پتہ کیسے چلتا ہے کہ کس وقت پیشاب کو خارج کرنا ہے اور کس وقت تک مثانہ میں سٹور رکھنا ہے ؟
یہ تمام عمل نروس سسٹم کی زیرِنگرانی ہوتا ہے ۔ دماغ سے ملنے والے احکامات اس عمل کے لئے ذمہ دار ہیں
پانز Pons وہ ایریا ہے جس میں مکچو ریشن سینٹر موجود ہوتا ہے

مکچوریشن : پیشاب کرنے کے عمل کو مکچوریشن کہتے ہیں  *Micturition*

مثانہ میں موجود ریسیپٹرز اور دماغ و اسپائنل کارڈ کیسے کام کرتے ہیں ؟ تھوڑی تفصیل میں چلتے ہیں 

مثانہ کی دیوار پر کچھ ریسیپٹرز موجود ہوتے ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں

1. Muscurinic Receptors (M3)
2. Beta Adrenergic Receptors (B3)

انٹرنل والو پر درج ذیل ریسیپٹر پایا جاتا ہے

1. Alpha-1 Receptor

ایکسٹرنل والو پر درج ذیل ریسیپٹر پایا جاتا ہے

1. Nicotinic Receptor

اسپائنل کارڈ کو سروائیکل ریجن / تھوریسک ریجن / لمبر ریجن اور سیکرل ریجن میں تقسیم کیا گیا ہے

1.
سیکرل ریجن سے اک نرو نکلتی ہے جسے پیلوک نرو (پیرا سمپتھٹیک نرو) کہا جاتا ہے ۔ یہ ایسی ٹائل کولین کو خارج کرتی ہے جو
(M3) ریسیپٹرز کیساتھ بائنڈ ہوتی ہے
اور یہ ڈیٹروسر مسل کے کنٹریکٹ ہونے کا باعث بنتی ہے

2.
سیکرل ریجن سے دوسری نرو نکل کر ایکسٹرنل والو کی جانب آتی ہے جسے پیوڈینڈل نرو (سومیٹک نرو) کہتے ہیں *(Pudendal Nerve) 
یہ نرو بھی ایسی ٹائل کولین خارج کرتی ہے جو نکوٹینک ریسپیٹرز پر عمل کرکے ایکسٹرنل والو کو کنٹریکٹ کرتی ہے

3.
تیسری نرو تھوریسک - لمبر ایریا سے نکلتی ہے جسے ہائپو گیسٹرک نرو (سمپتھیٹک نرو) کہتے ہیں *Hypogastric Nerve*
یہ نرو نار ایڈرینالین خارج کرتی ہے اور یہ  مندرجہ ذیل دو کام سرانجام دیتی ہے

1۔ یہ بیٹا 3 ریسیپٹرز کیساتھ جڑ کر ڈیٹروسر مسل کو ریلیکس کرتی ہے
2۔ یہ الفا 1 ریسیپٹرز کیساتھ جڑ کر انٹرنل والو کو کنٹریکٹ کرتی ہے

 4.
چوتھی نرو ڈیٹروسر مسل سے نکلتی ہے جو کہ ایک سنسری نرو ہے  اور یہ سیکرل ریجن کی طرف جاتی ہے۔یہ اس وقت متحرک ہوتی ہے جب مثانہ تن / کھنچ جاتا ہے یعنی اسٹریچڈ ہوجاتا ہے *Stretched*
یہ نرو سنسری پیلوک نرو کہلاتی ہے

جب مثانہ خالی ہوتا ہے / پیشاب کی مقدار کم ہوتی ہے تو مثانہ میں تناؤ کم ہوتا ہے اس لئے سنسری پیلوک نرو سیکرل ریجن میں موجود نیوران کو آہستہ آہستہ سگنلزبھیجتی ہے یہ نیوران ہائپو گیسٹرک نرو کو تحریک دیتاہےنتیجے میں ڈیٹروسر مسل ریلیکس ہوجاتا ہے اور انٹرنل والو کنٹریکٹ ہوجاتا ہے
دماغ اور مکچوریشن سنٹر یہ جان چکے ہوتے ہیں کہ مثانہ خالی ہے اس لئے وہ ہائپوگیسٹرک نرو کو سگنلز بھیج کر پیلوک نرو کے اثر کو روک دیتے ہیں  جس سے مسکیورینک ریسیپٹر پر ممانعتی اثر ہوتا ہے *Inhibitory Effect*   
اس کیساتھ ساتھ مزید سگنلز ریسیو ہوتے ہیں جو پیوڈینڈل نرو کو تحریک کرتے ہیں جس کے نتیجے میں نکوٹینک ریسیپٹرز ایکٹیو ہو کر ایکسٹرنل والو میں کنٹریکشن کا باعث بنتے ہیں اور یہ ہمارے کنٹرول میں ہوتا ہے

جب مثانہ پیشاب سے بھرجاتا ہے / تناؤ زیادہ ہوتا ہے تو سنسری پیلوک نرو بہت تیزی سے سگنلز سیکرل ریجن کو بھیجتی ہے اور یہ پیغام مکچوریشن سینٹر کو ملتا ہے تو سینٹر کچھ نروز اور نیورانز کے ذریعے پیغام تھوریسک ریجن میں بھیجتا ہے اور ہائپو گیسٹرک نرو کے اثر کو روک دیتا ہے جس کے نتیجے میں ڈیٹروسر مسل  سے ریلیک سیشن ختم ہوجاتا ہے اور انٹرنل والو  ریلیکس ہوجاتا ہے اس کیساتھ مکچوریشن  سنٹرسے مزید سگنلز بھیجے جاتے ہیں جو پیلوک نرو کو ایکٹیو کرکے ڈیٹروسر مسل کو کنٹریکٹ کرتے ہیں
مزید برآں مکچوریشن سنٹر سے آنے والے نیورانز پیوڈینڈل نرو کو بھی بلاک کردیتے ہیں اور ایکسٹرنل والو پر کنٹریکشن ختم ہوجاتی ہے
اس عمل کے نتیجے میں پیشاب مثانے سے باہر آتا ہے جسے یوریتھرا کے ذریعے خارج کردیا جاتا ہے
پیشاب کرنے کے عمل کو مکچوریشن کہاجاتا ہے
*Micturition / Voiding*

No comments:

Post a Comment